بریکورٹ میں ناروا لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری

بریکورٹ میں ناروا لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری

  

بریکوٹ(نمائندہ پاکستان )سب ڈویژن بریکوٹ میں طویل ترین گرمی اورواپڈاکے ظالمانہ لوڈشیڈنگ نے ملتان اورجیکب آبادکے یادتازہ کردی ،لوگوں کے چیخ وپکارکچھ توذہنی مریض بن کرہسپتال میں داخل ہوگئے گھروں اورمساجدوں میں پانی ختم ،سرکاری ٹیوب ویل بند،واپڈاکے خلاف بددعاؤں کاسلسلہ جاری ،تحصیل انتظامیہ مکمل طورپرخاموش ،وفاقی ادارہ واپڈانے امیرمقام اوردیگرلوگوں کے احکامات کے دھجیاں اُڑادی ،پاکستان کے سب سے کرپٹ ترین اوربدمعاش ادارہ واپڈانے ایسے آفسروں کوعوام پرمسلط کیاہے کہ نہ ان کواللہ تعالیٰ اورنہ زمین پرموجودحکمرانوں سے کوئی ڈرہے ،کرپٹ حکمران بھی واپڈاکے چوری شدہ بجلی بلوں اوربقایاجات کے دلدل میں ایسے پھنسے ہوئے ہیں کہ کوئی پرسان حال نہیں سب ڈویژن بریکوٹ میں موجودٹرانسفرمرزجن میں متعددخراب ہے ،جس کوسیاسی بنیادوں پرٹھیک کرکے غریب عوام کودھوکہ دے کرسیاسی ووٹ بینک بڑھاتے ہیں سب ڈویژب بریکو ٹ میں عوام نے امیرمقام سے پرزورمطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ آپ کے ماتحت واپڈاہمارے ساتھ ظلم کایہ ستم بندکرے اس وقت سب ڈویژن بریکو ٹ میں جنریٹراوریوپی ایس سسٹم جوکہ ہرغریب اورامیرنے قرض اورنقدپیسوں پرخریدی ہے جس پراپنے معمول کاگزارہ کررہے ہیں ،غریب عوام کوالیکشن کے دنوں میں سرسبزباغات دکھا کرعوام کوبیوقوف بنانے میں کوئی کسرنہیں چھوڑتے ،حکمرانوں کوبھی خوف خداکاڈرنہیں نہ جانے کب تک یہ ظالم حکمرا ن ہمارے ملک میں حکمرانی کرتے رہینگے ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -