سعودی عرب کے اہم شہر میں خود کش حملہ ، دو سیکیورٹی اہلکار زخمی
ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں خود کش حملے میں دوسیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کردیاگیا ۔
عرب میڈیا کے مطابق جدہ میں امریکی قونصلیٹ کے قریب سیکیورٹی فورسز نے ایک شخص کو روکنے کی کوشش کی تو اس نے اپنے آپ کو خود کش دھماکے سے اڑا لیا جس کی زد میں آکر دواہلکار زخمی ہوگئے جبکہ روزنامہ عکاظ کے مطابق حملہ آور ایک کار میں امریکی قونصل خانے کے قریب ہی موجود مسجد کی طرف بڑھ رہاتھا۔
رائٹرز کے مطابق سعودی سیکیورٹی فورسز نے امریکی قونصل خانے کے باہر خودکش بمبار کو موت کے گھاٹ اتاردیا، حملہ آور نے امریکی یوم آزادی کے موقع پر خود کو اڑانے کی کوشش کی تو ماراگیا، حملہ آور نے رات گئے تقریباً سوادوبجے امریکی قونصل خانے کے قریب ایک ہسپتال کے باہر کار پارک کی ۔ عینی شاہدین کے مطابق حملہ آور کی ڈیوائس جلد ہی پھٹ گئی اور امریکی سفارتخانے کے گیٹ سے 20میٹر دور دھماکہ ہوگیا۔
عرب ملک سے پاکستانیوں کی لاشیں اپنے وطن پہنچ گئیں ، تفصیلات کیلئے یہاں کلک کریں۔
یادر ہے کہ 4 جولائی کو امریکہ کا یوم آزادی منایا جارہاہے اور اس سے قبل بھی امریکی سفارتخانے پر 2004 ء میں حملہ ہوا تھا جس میں پانچ ملازم اور چا رگارڈ مارے گئے تھے ، القاعدہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی ۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ہم آگاہ ہیں اور مزید معلومات کے حصول کیلئے سعودی حکام سے رابطے میں ہیں ۔