کویت سے 3 پاکستانیوں کی لاشیں لاہور پہنچا دی گئیں

کویت سے 3 پاکستانیوں کی لاشیں لاہور پہنچا دی گئیں
کویت سے 3 پاکستانیوں کی لاشیں لاہور پہنچا دی گئیں

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) کویت میں آتشزدگی سے جاں بحق ہونیوالے 9 میں سے 3 پاکستانیوں کی لاشیں لاہور پہنچا دی گئیں جن کی تدفین پنجاب کے علاقے میاں چنوں میں کی جائے گی ۔

تفصیلات کے مطابق چار روز قبل کویت میں مبینہ طورپر سلنڈر پھٹنے کے بعد آتشزدگی کے نتیجے میں 9 پاکستانی جھلس کر زندگی کی بازی ہار گئے تھے جن میں سے 6 کو کویت میں ہی دفن کردیا گیا جبکہ تین کے جسد خاکی قومی ایئرلائن کی پرواز پی کے 206 کے ذریعے لاہور پہنچادی گئیں ، علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے والی لاشوں میں نسرین ، ریحانہ اور 8 سالہ مہد کے جسد خاکی شامل ہیں ۔

مزید :

قومی -