عید قریب آتے ہی سبزیوں کی قیمتوں کو پر لگ گئے، ٹماٹر180 روپے فی کلو ہوگیا

عید قریب آتے ہی سبزیوں کی قیمتوں کو پر لگ گئے، ٹماٹر180 روپے فی کلو ہوگیا
عید قریب آتے ہی سبزیوں کی قیمتوں کو پر لگ گئے، ٹماٹر180 روپے فی کلو ہوگیا

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) عید قریب آتے ہی اشیا ضروریہ کی قیمتوں کو پر لگ گئے ہیں اور ناجائز منافع خوروں نے دونوں ہاتھوں سے عوام کو لوٹنے کا کا م شروع کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک میں اشیا خورونوش اور سبزیوں کی قیمتیں بڑھی تھیں لیکن اب عید کی آمد کے پیش نظر ان کی قیمتوں میں بے بہا اضافہ ہوگیا ہے۔ لاہور کی مارکیٹوں میں ٹماٹر کی قیمتوں میں تین  گنا اضافہ کردیا گیا ہے جس کے بعد فی کلو ٹماٹر 60 روپے سے بڑھ 180 روپے فی کلو ہوگیا ہے۔ مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں بارشوں کی وجہ سے ٹماٹر کی سپلائی متاثر ہوئی ہے جس کی وجہ سے اس کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے ۔ علاوہ ازیں لیموں کی قیمتوں میں 20 روپے فی کلو اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ایک کلو لیموں 200 روپے کے فی کلو مل رہے ہیں۔

مزید :

بزنس -اہم خبریں -