سلنڈر پھٹنے سے برف خانے کی چھت اور دیواریں گرگئیں، ملبے تلے دب کر 6افراد جاں بحق

سلنڈر پھٹنے سے برف خانے کی چھت اور دیواریں گرگئیں، ملبے تلے دب کر 6افراد جاں ...
سلنڈر پھٹنے سے برف خانے کی چھت اور دیواریں گرگئیں، ملبے تلے دب کر 6افراد جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) نیو کراچی کے علاقے میں برف خانے میں سلنڈر پھٹنے سے کارخانے کی چھت اور دیواریں گرگئیں جن کے نیچے دب کر 6 افراد جاں بحق  جبکہ3 زخمی ہوگئے ہیں اور متعدد افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے، گیس کے اخراج کے باعث امدادی کاموں میں دشواری کا سامنا ہے۔
ریسکیور ذرائع کے مطابق نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں برف خانے کا بوائلر پھٹنے سے چھت گری جس کے نتیجے میں متعدد افراد ملبے تلے دب گئے ۔ چھت کے ملبے تلے دب کر جاں بحق ہونے والے6افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملبے سے 3 زخمیوں کو بھی نکالاگیا ہے جن میں سے 2 افراد کی حالت نازک بتائی جاتی ہے ۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد امونیا گیس کا اخراج جاری ہے جس کی وجہ سے امدادی کاموں میں سخت مشکلات کا سامنا ہے جس کی وجہ سے ملبہ ہٹا نے کیلئے کرین منگوالی گئی ہے۔ علاوہ ازیں ملبے تلے دبے ایک شخص سے ریسکیوحکام کا موبائل پر رابطہ ہے۔