حامد سعید کاظمی کی درخواست ضمانت مسترد، عید جیل میں ہی گزاریں گے

حامد سعید کاظمی کی درخواست ضمانت مسترد، عید جیل میں ہی گزاریں گے
حامد سعید کاظمی کی درخواست ضمانت مسترد، عید جیل میں ہی گزاریں گے

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد ہائیکورٹ نے حج کرپشن کیس میں مجرم سابق وفاقی وزیر مذہبی امور حامد سعید کاظمی کی سزا کو برقرار رکھتے ہوئے ان کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق حج کرپشن کیس میں سپیشل جج سنٹرل نے سابق وفاقی وزیر کو 12 سال قید کی سزا سنائی تھی جس کے بعد انہوں نے فیصلہ معطل کرنے اور عید سے قبل ضمانت پر رہائی کی درخواست کی تھی۔ حامد سعید کاظمی کی درخواست ضمانت پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے 29 جون کو فیصلہ محفوظ کرلیا تھا جو کہ آج چیف جسٹس انور خان کاسی نے سنایا۔ ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں ماتحت عدالت کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے حا مد سعید کاظمی کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔

مزید :

اسلام آباد -اہم خبریں -