دہشت گردوں کی دھمکیوں کے بعد کویت میں کھلے میدانوں میں نماز عید الفطر کے اجتماعات پر پابندی
کویت سٹی (ویب ڈیسک) دہشت گردوں کی دھمکی کے بعد کویت بھر میں سکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا۔ دہشت گردوں نے کویت انٹرنیشنل ائیر پورٹ کو بم دھماکوں سے اڑانے کی دھمکی دی جس کے بعد ائیر پورٹ پر سکیورٹی ریڈ الرٹ کردی گئی۔ روزنامہ نوائے وقت کے مطابق آئل ریفائنری پر سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے اور شاپنگ مال اور شاہراہوں پر چیکنگ بھی شروع کردی گئی ہے۔ کویت کے وزیر اوقاف نے کھلے میدانوں میں نماز عیدالفطر کی ادائیگی پر پابندی عائد کردی ہے۔