کونسا سیاسی رہنما عید کہاں منائے گا، تفصیلات سامنے آگئیں

کونسا سیاسی رہنما عید کہاں منائے گا، تفصیلات سامنے آگئیں
کونسا سیاسی رہنما عید کہاں منائے گا، تفصیلات سامنے آگئیں

  

لاہور (نیوز ڈیسک)دنیا بھر میں مقیم پاکستانی آبائی وطن جبکہ بڑے شہروں میں رہنے والے پردیسی عید کی خوشیاں منانے کے لیے اپنے اپنے گھروں کو لوٹ رہے ہیں جبکہ پاکستان کی حکمران جماعت اورقومی اسمبلی میں دوسری بڑی سیاسی جماعت کے سربراہان یہ عظیم تہوار برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں منائیں گے جبکہ تیسری بڑی جماعت کے سربراہ عید کی خوشیاں لاہور میں منائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف جو کہ علاج کے سلسلہ میں برطانوی شہر لندن میں مقیم ہیں اس باردیگر اہلخانہ کے ہمراہ عیدالفطر وہیں منائیں گے۔دوسری جانب سابق صدر آصف زرداری ،پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو ، آصفہ اور بختاور زرداری بھی عید کی خوشیاں لندن میں منائیں گے۔

دریں اثنا تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اپنی عید بہنوں کے شدید اصرار پر لاہور میں منائیں گے۔پی ٹی آئی چیئرمین پہلے دو روز پاکستان جبکہ تیسرے دن دس جولائی کو وہ اپنے بیٹوں قاسم اور سلمان سے عید ملنے کیلئے لندن جائیں گے۔

علاوہ ازیں ایم کیو ایم کے سربراہ الطاف حسین جو کہ بیس سال سے لندن میںمقیم ہیں رواں برس بھی وہ لندن میں ہی عید گزاریں گے اس موقع پر میئر کراچی اور ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔

مزید :

قومی -