پنجاب بینک کا لنک ڈاؤن، صارفین کا شدید احتجاج ، بینک ترجمان نے تردید کردی
راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب بینک کا لنک ڈاؤن ہونے پر صارفین نے شدید احتجاج کیا اور لیاقت روڈ بلاک کردی ۔ بینک ترجمان کا کہنا ہے کہ پنجاب بینک کی اے ٹی ایم کا لنک ڈاؤن نہیں ہے اور کسی بھی اے ٹی ایم سے پیسے نکلوائے جاسکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق عید کی آمد سے پہلے بینکوں کا آخری ورکنگ ڈے ہونے کی وجہ سے بینکوں میں صارفین کا رش لگ گیا ہے اور لوگ دھڑا دھڑ رقم نکلوا رہے ہیں لیکن انہیں اس وقت شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جب پنجاب بینک کا لنک ڈاؤن ہوگیا ۔ لنک ڈاؤن ہونے کے بعد صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور بینکوں کے باہر لوگوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔ کافی تگ و دو کے بعد لنک بحال نہ ہونے پر صارفین مشتعل ہوگئے اور لیاقت روڈ بلاک کرکے شدید احتجاج کیا۔
دوسری طرف پنجاب بینک کے ترجمان نے بینک کا لنک ڈاؤن ہونے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب بینک کی اے ٹی ایم کا لنک ڈاو¿ن نہیں ہے اور کسی بھی اے ٹی ایم سے پیسے نکلوائے جاسکتے ہیں۔ علاوہ ازیں کھاتے دار دوسرے بینکوں سے بھی پیسے نکلواسکتے ہیں۔ بینکوں میں ملازمین اور پنشنرز کا رش بڑھ گیا ہے لیکن ہر کھاتے دار کو باری پر پیسے پر ملیں گے۔