کراچی بے امنی کیس، عدالت کا ڈائریکٹر پے رول کو اپنی اور افسران کی کارکردگی رپورٹ آج ہی پیش کرنے کا حکم

کراچی بے امنی کیس، عدالت کا ڈائریکٹر پے رول کو اپنی اور افسران کی کارکردگی ...
کراچی بے امنی کیس، عدالت کا ڈائریکٹر پے رول کو اپنی اور افسران کی کارکردگی رپورٹ آج ہی پیش کرنے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ نے کراچی بے امنی کیس میں ڈائریکٹر پے رول سے افسران کی کارکردگی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا ہے۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں کراچی بے امنی کیس کی سماعت ہوئی جس دوران آئی جی سندھ اور ڈائریکٹر پے رول نے رپورٹ پیش کی۔ ڈائریکٹر پے رول کی جانب سے جمع کرائے جانے والی رپورٹ پر چیف جسٹس نے برہمی کا اظہار کیا اور ان سے پوچھا کہ کتنے عرصے سے اس پوسٹ پر ہیں جس پر انہوں نے جواب دیا کہ وہ گزشتہ 10 سال سے اس پوسٹ پر ہیں۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں
جسٹس امیر ہانی مسلم نے کہا کہ جس کی ہائیکورٹ سے ضمانت نہیں ہوتی اسے پیرول پر چھوڑ دیتے ہیں جبکہ چیف جسٹس نے کہا کہ جس کو چھ ماہ پہلے سزائہ وئی اسے بھی چھوڑ دیا۔ چیف جسٹس نے مزید سوال کیا کہ جس دن اویس شاہ اغواءہوئے اس روز کتنے افراد کو پے رول پر چھوڑا گیا تو ڈائریکٹر سے جواب دیا کہ اس روز 25 لوگ پے رول پر رہا کئے گئے۔ عدالت نے ڈائریکٹر پے رول کی رپورٹ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں اپنی اور افسران کی کارکردگی رپورٹ آج ہی پیش کرنے کا حکم دیا۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -