لاہورہائیکورٹ کارائل پام کنٹری کلب پرانی انتظامیہ کے حوالے کرنے کا حکم

لاہورہائیکورٹ کارائل پام کنٹری کلب پرانی انتظامیہ کے حوالے کرنے کا حکم
لاہورہائیکورٹ کارائل پام کنٹری کلب پرانی انتظامیہ کے حوالے کرنے کا حکم

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)لاہورہائیکورٹ نے رائل پام کنٹری کلب کو پرانی انتظامیہ کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق رائل پام کنٹری کلب کا ریلوے انتظامیہ کی جانب سے قبضہ چھڑانے کے حوالے سے لاہور ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت ہوئی ۔ دوران سماعت ریلوے حکام نے موقف اپنایا کہ رائل پام کنٹری کلب کا انتظام ریلوے انتظامیہ کو سنبھالنے کی اجازت دی جائے تاہم رائل پام کلب کے وکیل نے موقف اپنایا کہ ریلوے انتظامیہ کے پاس نہ ہی افرادی قوت ہے اور نہ ہی کلب کو چلانے کا تجربہ ہے لہٰذا پرانی انتظامیہ کو ہی کلب واپس کیا جائے۔ لاہور ہائیکورٹ نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد رائل پام مینجمنٹ کو کلب کا انتظام سنبھالنے کی اجازت دیتے ہوئے حکم دیا کہ کلب انتظامیہ عید سے قبل ملازمین کو تنخواہیں ادا کرے اور ممبران کو سہولتیں مہیا کرے۔

مزید :

لاہور -اہم خبریں -