جاگتے رہنا۔۔۔ اسلام آباد پولیس کے مساجد میں اعلانات، شہری پریشان

جاگتے رہنا۔۔۔ اسلام آباد پولیس کے مساجد میں اعلانات، شہری پریشان
جاگتے رہنا۔۔۔ اسلام آباد پولیس کے مساجد میں اعلانات، شہری پریشان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی پولیس نے شہریوں کی حفاظت سے صا ف انکار کر دیا، عید کی چھٹیوں میں گھروں کی حفاظت کے حوالے سے مساجد میں ہونے والے اعلانات نے شہریوں کو عدم تحفظ کا شکار کر دیا، سینکڑوں شہریوں نے چھٹیاں منسوخ کرالیں، آئی جی اسلام آباد نے مساجد میں اعلانات کو سکیورٹی پلان کا حصہ قرار دیدیا۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
تفصیلات کے مطابق وفاقی پولیس نے اسلام آباد کے تمام سیکٹرز میں آبائی علاقوں کو جانے والے شہریوں کو اپنے گھروں کیلئے حفاظتی اقدامات کرنے کے مساجد میں اعلانات کروا کر خود کو سکیورٹی سے بری الذمہ قرار دیدیا ہے ، جس کی وجہ سے شہری عدم تحفظ کا شکار ہوکر رہ گئے جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب مساجد میں وفاقی پولیس کی جانب سے اعلانات کرائے گئے کہ آبائی علاقوں میں عید کی چھٹیوں پر جانے والے شہری اپنے گھروں کیلئے حفاظتی اقدامات خود کریں،وفاقی پولیس اس کی ذمہ دار نہ ہوگی ،گزشتہ سال بھی عید کے ایام میں اسلام آباد بھر میں3ہزار سے زائد چوری کی وارداتیں ہوئیں جس میں شہری کروڑوں روپے مالیت کے سازو سامان سے محروم ہوگئے ،اس حوالے سے آئی جی اسلام آباد طارق محمود یاسین نے مساجد کے اعلانات کو سکیورٹی پلان کا حصہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ جرائم کو کنٹرول کرنا معاشرے کی ذمہ داری ہے پولیس صرف اس میں معاونت کرتی ہے ۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں
انہوں نے بتایا کہ اس سال عید پر زیادہ سے زیادہ پولیس اہلکار و افسران چھٹی پرنہیں جائیں گے اور اسلام آباد میں ہی اپنی ڈیوٹیاں سرانجام د یں گے ، اتوار کی شام سے شہر بھر میں پولیس کا گشت بڑھا دیا جائے گا جبکہ اس سال اسلام آباد بھر میں سیف سٹی پراجیکٹ کے ذریعے بھی شہر کی حفاظت کی جائے گی، جس میں 60سے زائد گاڑیاں جنہیں سیدھا چاولی کانام دیا گیا ہے شہر بھر میں موجود ہوں گی اور 300سے زائد سیف سٹی پراجیکٹ کے سکیورٹی پلان کے اہلکار بھی فرائض سرانجام دیں گے۔

مزید :

اسلام آباد -