بلوچستان کے پہاڑی علاقوں میں اے این ایف کی کارروائی ، 7ارب کی ہیروئن برآمد ،خاتون سمیت 3گرفتار

بلوچستان کے پہاڑی علاقوں میں اے این ایف کی کارروائی ، 7ارب کی ہیروئن برآمد ...
بلوچستان کے پہاڑی علاقوں میں اے این ایف کی کارروائی ، 7ارب کی ہیروئن برآمد ،خاتون سمیت 3گرفتار

  

راولپنڈی(ویب ڈیسک)اینٹی نارکوٹکس فورس نے منشیات کے خلاف جاری آپریشن کے دوران مزید 7ارب روپے مالیت کی1.102 ٹن ہیروئن اور2.5 کلوگرام چرس برآمدکرتے ہوئے خاتون سمیت 3منشیات فروش گرفتارکر لئے، منشیات کی بڑی مقدار بلوچستان کے دوپہاڑوں کے دامن میں چھپائی گئی تھیں ۔ 

اے این ایف کوئٹہ نے خفیہ اطلاعات پر ایک کامیاب کارروائی کے دوران ضلع پشین، تحصیل بارشورکے علاقے کلی تورتنگائی کے ایک غیر آباد مقام پرذخیرہ کی گئی 1.102ٹن ہیروئن قبضے میں لے لی، جسکی مالیت عالمی منڈی میں 7ارب روپے ہے ،یہ منشیات پلاسٹک کی بوریوں میں آبادی سے دور پہاڑوں کے دامن میں واقع مقام پرچھپائی گئی تھی جو بلوچستان کے ساحلی علاقے پرواقع کسی محفوظ مقام پر منتقل کئے جانے کے بعدکسی نامعلوم منزل پر سمگل کی جانی تھی۔

دوسری کارروائی میں اینٹی نارکوٹکس فورس راولپنڈی نے راول روڈپر واقع علاقے چاہ سلطان کے محلہ محمودعلی میں مقامی سطح پر منشیات فروشی میں ملوث ایک خاتون کو گرفتار کرکے اسکے قبضے سے 500گرام ہیروئن برآمد کرلی۔

مزید :

راولپنڈی -