سعودی فضائیہ نے حوثی باغیوں کا داغا گیا بیلسٹک میزائل خمیس مشیط کے اوپر فضامیں ہی تباہ کردیا

سعودی فضائیہ نے حوثی باغیوں کا داغا گیا بیلسٹک میزائل خمیس مشیط کے اوپر ...
سعودی فضائیہ نے حوثی باغیوں کا داغا گیا بیلسٹک میزائل خمیس مشیط کے اوپر فضامیں ہی تباہ کردیا

  

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی فضائیہ نے حوثی باغیوں کی جانب سے فائر کیے گئے بیلسٹک میزائل کو خمیس مشیط نامی شہر پر فضامیں ہی تباہ کردیا ہے۔

سعوی عرب کے عربیہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بیلسٹک میزائل کو سعودی عرب کے جنوب مغربی شہر خمیس مشیط کے اوپر روکا گیا ہے تاہم ابھی تک یہ پتا نہیں چل سکا کہ میزائل دراصل کہاں سے فائرکیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ایرانی حمایت یافتہ دہشتگرد حوثیوں کی جانب سے یمن سے سعودی عرب کی طرف میزائل فائر کرنے کے واقعات پیش آتے رہے ہیں۔

یادرہے کہ اس سے قبل پیر کو علی الصبح ایک خودکش حملے کی کوشش بھی کی گئی لیکن حملہ آور اپنے ہدف تک پہنچنے میں کامیاب نہ ہوسکا، تفصیلات کیلئے یہاں کلک کریں۔

مزید :

عرب دنیا -