میرے خلاف مقدمات کے پیچھے یونس علیہ السلام کے دور جتنی بڑی مچھلیوں کا ہاتھ ہے: ڈاکٹر عاصم حسین

میرے خلاف مقدمات کے پیچھے یونس علیہ السلام کے دور جتنی بڑی مچھلیوں کا ہاتھ ...
میرے خلاف مقدمات کے پیچھے یونس علیہ السلام کے دور جتنی بڑی مچھلیوں کا ہاتھ ہے: ڈاکٹر عاصم حسین

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا ہے کہ ان کے خلاف قائم ہونے والے مقدمات کے پیچھے حضرت یونس علیہ السلام کے دور جتنی بڑی مچھلیوں کا ہاتھ ہے۔

نیب کی جانب سے سابق مشیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کو کرپشن کے دو ریفرنسز میں عدالت میں پیش کیا گیا جہاں انہوں نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے خلاف تمام مقدمات جھوٹے ہیں اور میں اس کھلے جھوٹ کو نہیں مانتا۔ ڈاکٹر عاصم سے ایک صحافی نے سوال کیا کہ آپ کے کیس کے پیچھے کون ہے ؟ تو ڈاکٹر عاصم کا کہنا تھا کہ میرے تمام کیسز کے پیچھے بڑی مچھلیوں کا ہاتھ ہے اور یہ ویسی مچھلیاں ہیں جیسی حضرت یونس علیہ السلام کے دور میں تھیں۔ ایک اور صحافی نے ڈاکٹر عاصم سے سوال کیا کہ انہیں گھر پر عید منانے کی اجازت کیوں نہیں دی جارہی جس پر ان کا کہنا تھا کہ یہ آپ ان سے پوچھیں جنہوں نے کیس بنایا ہے۔

مزید :

کراچی -اہم خبریں -