محمد عامر کو لارڈز میں نامناسب روئیے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے: الیسٹر کک
لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان الیسٹر کک نے کہا ہے کہ محمد عامر کو لارڈز ٹیسٹ میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق الیسٹر کک نے کہا کہ پاکستانی فاسٹ باﺅلر محمد عامر کو لارڈز میں نامناسب روئیے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اور ہو سکتا ہے کہ انہیں مشکلات پیش آئیں۔ واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان لارڈز ٹیسٹ 14 جولائی کو کھیلا جائے گا۔