بلدیاتی انتخابات میں سوا 10 لاکھ ووٹ مسترد ہوئے: الیکشن کمیشن

بلدیاتی انتخابات میں سوا 10 لاکھ ووٹ مسترد ہوئے: الیکشن کمیشن
بلدیاتی انتخابات میں سوا 10 لاکھ ووٹ مسترد ہوئے: الیکشن کمیشن

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 2015 کے بلدیاتی انتخابات میں مسترد ہونے والے ووٹوں کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق 2015 کے بلدیاتی انتخابات میں ملک بھر میں مجموعی طور پر 15 لاکھ سے زائد ووٹ مسترد ہوئے ۔ بلدیاتی انتخابات کے دوران پنجاب میں سب سے زیادہ 10 لاکھ 24 ہزار 847 ووٹ مسترد ہوئے جس کے بعد سب سے زیادہ خیبرپختونخوا میں 3 لاکھ 61 سے زائد ووٹ مسترد ہوئے۔ علاوہ ازیں سندھ میں 57ہزار559ووٹ اوربلوچستان میں 54ہزار سے زائد ووٹ مسترد ہوئے جبکہ اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات میں 16 ہزار 695 ووٹوں کو رد کیا گیا ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -