عید کیلئے ٹرینوں کی تمام کلاسز کے کرایوں میں33 فیصدرعایت کا نوٹیفکیشن جاری
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان ریلوے نے عید پر ٹرینوں کے کرایوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
ریلوے حکام کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کرایوں میں رعایت کا اطلاق عید اورعیدکے دوسرے دن ہوگا۔ وزارت ریلوے کی جانب سے ٹرینوں کے کرایوں میں 33 فیصد کمی کی گئی ہے اور کرایوں میں کمی کا اطلاق تمام ٹرینوں کی ہر قسم کی کلاس پر ہوگا۔