دمام میں پھنسے پاکستانیوں کی حکومت، آرمی چیف سے مدد کی اپیل

دمام میں پھنسے پاکستانیوں کی حکومت، آرمی چیف سے مدد کی اپیل
دمام میں پھنسے پاکستانیوں کی حکومت، آرمی چیف سے مدد کی اپیل

  

اسلام آباد,دمام (صباح نیوز) دمام میں پھنسے پاکستانیوں نے حکومت اور آرمی چیف سے مد کی اپیل کرتے ہوئے استدعا کی ہے کہ دمام کی جس کمپنی میں کام کرتے تھے وہ دیوالیہ ہوچکی ہے اور انہیں 8 ماہ سے تنخواہیں نہیں ملیں۔ عید پاکستان میں گزارنے کے لئے انتظامات کئے جائیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق سعودی عرب کے شہر دمام میں کمپنی دیوالیہ ہونے پر بے روزگار سینکڑوں پاکستانی اب پھنسے ہیں۔ کھانے پینے کی اشیاءسے محروم پاکستانیوں کی فریاد حکومت تک پہنچی مگر اب تک کوئی ان کا پرسان حال نہ بن سکا۔ بے یارومددگار پاکستانیوں نے وزیراعظم اور آرمی چیف سے مدد اکی اپیل کردی۔ دمام میں کمپنی بند ہوئی پھر اقامے کی میعاد ختم ہوئی جس کے بعد سینکڑوں پاکستانی بے یارومددگار ہوگئے۔

مظاہرین کاکہناتھاکہ میڈیا پر خبر آنے کے بعد دفتر خارجہ نے نوٹس لیا مگر اس کے بعد کچھ نہ ہوا۔ رمضان کے باوجود ان کو کھانے پینے کی اشیاءدستیاب نہیں، بوڑھے اور بیمار پاکستانی پریشانی کے عالم میں خود کو بے بس محسوس کررہے ہیں۔ پاکستانیوں نے وزیراعظم اور آرمی چیف سے دردمندانہ اپیل کی ہے کہ خدارا ان کی مدد کی جائے۔

مزید :

عرب دنیا -