ڈھوک پہاڑی کے گھر سے 4 افراد کی لاشیں برآمد، گولیاں مار کرقتل کیا گیا: پولیس

ڈھوک پہاڑی کے گھر سے 4 افراد کی لاشیں برآمد، گولیاں مار کرقتل کیا گیا: پولیس
ڈھوک پہاڑی کے گھر سے 4 افراد کی لاشیں برآمد، گولیاں مار کرقتل کیا گیا: پولیس

  

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) اڈیالہ روڈ تھانہ صدر کے بیرونی علاقے ڈھوک پہاڑی کے ایک گھر سے 4 افراد کی لاشیں ملی ہیں جنہیں گولیاں مار کرقتل کیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں گھر کا سربراہ شیر افضل اس کی اہلیہ آسیہ بی بی ، اس کی بیٹیاں اٹھارہ سالہ شیما بی بی اور 14 سالہ بیٹی عزیٰ بی بی شامل ہیںجنہیں نامعلوم افراد نے بڑی بے رحمی سے گولیاں مار کر قتل کیا ہے ۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ خاندانی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے تاہم ابھی تفتیش مکمل ہونے تک حتمی طور پر کچھ بھی نہیں کہا جاسکتا۔ پولیس نے چاروں افراد کی لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے سرکاری ہسپتال منتقل کردی ہیں۔

مزید :

راولپنڈی -اہم خبریں -