چیف جسٹس کا گاڑیوں کی فٹنس کے معاملے پر عدالتی حکم کی عدم تعمیل پر برہمی کا اظہار

چیف جسٹس کا گاڑیوں کی فٹنس کے معاملے پر عدالتی حکم کی عدم تعمیل پر برہمی کا ...
چیف جسٹس کا گاڑیوں کی فٹنس کے معاملے پر عدالتی حکم کی عدم تعمیل پر برہمی کا اظہار

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) چیف جسٹس نے گاڑیوں کی فٹنس کے معاملے پر عدالتی حکم کی عدم تعمیل پر برہمی کا اظہار کیا۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق سپریم کورٹ رجسٹری میں گاڑیوں کی فٹنس کے معاملے کی سماعت ہوئی۔ دوران سماعت چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے ریمارکس دئیے کہ عدالتی حکم کے باوجود شہر میں کھٹارہ بسیں چل رہی ہیں اور شہری پبلک ٹرانسپورٹ کی چھتوں اور ڈالوں پر سفر کرنے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے عدالتی حکام کی عدم تعمیل پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عدالت نے گاڑیوں کی فٹنس سے متعلق احکامات خانہ پری کیلئے نہیں دئیے تھے۔

مزید :

کراچی -