سپریم کورٹ نے عامر لیاقت شو سے متعلق کیس پیمرا کو واپس بھجوا دیا، ایک ماہ میں فیصلہ کرنے کی ہدایت

سپریم کورٹ نے عامر لیاقت شو سے متعلق کیس پیمرا کو واپس بھجوا دیا، ایک ماہ میں ...
سپریم کورٹ نے عامر لیاقت شو سے متعلق کیس پیمرا کو واپس بھجوا دیا، ایک ماہ میں فیصلہ کرنے کی ہدایت

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ نے عامر لیاقت شو سے متعلق کیس پیمرا کو واپس بھجواتے ہوئے 1 ماہ میں فیصلہ کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق سپریم کورٹ نے عامر لیاقت شو سے متعلق کیس پیمرا کو واپس بھجواتے ہوئے ایک ماہ میں فیصلہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ واضح رہے کہ پیمرا نے عامر لیاقت کے شو پر 3 دن کی پابندی عائد کی تھی جس کے خلاف آئی ایم سی کی جانب سے سندھ حکومت کے ساتھ رجوع کیا گیا تھا۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں

سندھ ہائیکورٹ نے پیمرا کا فیصلے کے خلاف حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے شو جاری رکھنے کی اجازت دیدی تھی جس کے بعد پیمرا نے سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ سپریم کورٹ نے یہ معاملہ پیمرا کو واپس بھجواتے ہوئے ایک ماہ میں فیصلہ کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

مزید :

اسلام آباد -اہم خبریں -