ڈاکٹر عاصم کے خلاف 462 ارب روپے کرپشن کیس کی سماعت 26 جولائی تک ملتوی

ڈاکٹر عاصم کے خلاف 462 ارب روپے کرپشن کیس کی سماعت 26 جولائی تک ملتوی
ڈاکٹر عاصم کے خلاف 462 ارب روپے کرپشن کیس کی سماعت 26 جولائی تک ملتوی

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) احتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم و دیگر کے خلاف 462 ارب روپے کرپشن کیس کی سماعت 26 جولائی تک ملتوی کر دی ہے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق احتساب عدالت میں ڈاکٹر عاصم و دیگر کے خلاف کیسز کی سماعت ہوئی جس دوران وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ڈاکٹر عاصم جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں اور طبیعت خراب ہونے پر جناح ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ وکیل کا کہنا تھا کہ عدالتی حکم پر ڈاکٹر عاصم کے مرض کی تشخیص کیلئے 6 میڈیکل بورڈز بنائے گئے تھے اور اب عدالت سے استدعا ہے کہ جناح ہسپتال کو فوری فرجری کا حکم دیا جائے۔ عدالت نے درخواست سے متعلق کوئی بھی فیصلہ سنائے بغیر کیس کی سماعت26 جولائی تک ملتوی کر دی ہے۔

مزید :

کراچی -