کشمیری عوام لندن کے الیکشن میں صادق خان کی مخالفت کرنے والوں کو مسترد کردے: پرویز رشید

کشمیری عوام لندن کے الیکشن میں صادق خان کی مخالفت کرنے والوں کو مسترد کردے: ...
کشمیری عوام لندن کے الیکشن میں صادق خان کی مخالفت کرنے والوں کو مسترد کردے: پرویز رشید

  

میر پور (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کشمیریوں سے ان لوگوں کو آزاد کشمیر کے الیکشن میں مسترد کرنے کا کہا ہے جنہوں نے لندن کے میئر کے انتخابات میں پاکستانی نژاد صادق خان کی مخالفت کی تھی۔

مسلم لیگ ن کے ایل اے 3 میر پور کے امیدوار چوہدری سعید کی جانب سے دیے جانے والے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے پرویز رشید کا کہنا تھا کہ ان لوگوں کو ووٹ مانگنے کا کوئی حق نہیں ہے جنہوں نے لندن کے انتخابات میں ایک پاکستانی کی حمایت کرنے کی بجائے پاکستان مخالف شخص کی حمایت کی تھی ۔

پرویز رشید نے سوال اٹھایا کہ عمران خان کشمیریوں سے ووٹوں کی کیسے امید رکھ سکتے ہیں جبکہ وہ صادق خان کی مخالفت کرتے ہیں؟ ۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ عمران خان نے لوگوں کو ہنڈی کے ذریعے رقم بھیجنے کی ترغیب دی جو کہ غیر قانونی طریقہ کار ہے لیکن اوورسیز پاکستانیوں نے ان کی غلط نصیحت کو دھتکار دیا اور اپنی رقم بینکوں کے ذریعے بھیجی ۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ آزاد کشمیر کی حکمران پیپلز پارٹی، تحریک انصاف کے بیرسٹر سلطان محمود اور مسلم کانفرنس کے سردار عتیق اپنے ادوار حکومت میں میر پور کے لوگوں کو کثیر تعداد میں غیر ملکی زرمبادلہ دینے کے باوجود بنیادی سہولیات تک فراہم نہیں کرسکے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -