’حوا کی بیٹی‘ کوکالی قراردے کر بیچ دیا گیا، حکام خاموش تماشائی

’حوا کی بیٹی‘ کوکالی قراردے کر بیچ دیا گیا، حکام خاموش تماشائی
’حوا کی بیٹی‘ کوکالی قراردے کر بیچ دیا گیا، حکام خاموش تماشائی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

حاجی پور (ویب ڈیسک) حاجی پور کے شہری ملک ارشد سولنگی نے بتایا کہ دیہات کے لوگوں نے دور دراز کے علقوں سے کاروکاری والی خواتین کو خرید کر پھر انہیں مخالف کے ساتھ کالا قرار دے کر ڈبل قیمت پر بیچنے کا کاروبار بنالیا۔

روزنامہ خبریں کے مطابق سندھ سے ایک سال قبل ایک لاکھ روپے میں خریدی گئی خالدہ نامی خاتون کو حاجی پور کے رہائشی عبدالمجید نے خریدا اور شادی رچالی۔ گزشتہ روز اس کے شوہر نے مقامی شخص کے ساتھ کالی قرار دے کر بلو چوں کو اڑھائی لاکھ روپے میں بیچ دیا جبکہ مبینہ ”کالا“ سے بھی لاکھوں روپے کی ڈیمانڈ کررہا ہے نہ دینے پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔

اہل علاقہ نے وزیراعظم، وزیراعلیٰ پنجاب، ڈی آئی جی ڈیرہ غازی خان اور ڈی پی او راجن پور سے اپیل کی ہے کہ سندھ کی لاوارث عورت خالدہ بی بی کو بازیاب کرواکر اس کے شوہر عبدالمجید کو قرار واقعی سزا دی جائے اور مغویہ خاتون کو اس کے رشتہ داروں تک پہنچایا جائے۔

مزید :

جرم و انصاف -