تھانیدار کی ملی بھگت، اشتہاری کو سرکاری ریکارڈ میں مردہ قرار دے دیا

تھانیدار کی ملی بھگت، اشتہاری کو سرکاری ریکارڈ میں مردہ قرار دے دیا
تھانیدار کی ملی بھگت، اشتہاری کو سرکاری ریکارڈ میں مردہ قرار دے دیا

  

لاہور (ویب ڈیسک) تھانیدار کی اپنے ہی محکمے سے نوسر بازی، ڈکیتی اور راہزنی سمیت دیگر سنگین نوعیت کی وارداتوں میں مطلوب ’زندہ‘ اشتہاری ملزم کو ملی بھگت کے ذریعے ’مردہ‘ ظاہر کرکے سرکاری ریکارڈ میں اس کا بوگس ڈیٹھ سرٹیفکیٹ جمع کروادیا۔ ایس پی انویسٹی گیشن سول لائن نے ملزم کے انکشاف پر مذکورہ تھانیدار کی سپیشل رپورٹ بنوا کر کارروائی کے لئے اعلیٰ افسران کوبھجوادی ہے۔

روزنامہ خبریں کے مطابق ایس پی سول لائن انوسٹی گیشن اسماعیل کھاڑک کی زیر نگرانی انویسٹی گیشن مغل پورہ پولیس کی ایک خصوصی ٹیم نے ڈکیتی اور راہزنی سمیت دیگر سنگین وارداتوں میں مطلوب ریکارڈ یافتہ اشتہاری نذیر عرف نجا جو کہ اوکاڑہ کا رہائشی ہے اس کو ڈرامائی اندازمیں گرفتار کرلیا۔ تفتیشی ٹیم نے جب ملزم سے اپنی تحقیقات کا آغاز کیا تو اس نے انکشاف کیا کہ وہ تو پولیس کے ریکارڈ میں مردہ ہے اور اس کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ بھی اس کی فائل میں موجود ہے۔

ملزم نے بتیا کہ اس نے گرفتاری سے بچنے کیلئے راوئیونڈ سٹی کے تھانیدار کے ساتھ ملی بھگت کرکے اپنا بوگس ڈیتھ سرٹیفکیٹ ریکارڈ میں جمع کروادیا تھا۔ لزم کے اس انکشاف کے بعد انوسٹی گیشن پولیس نے ریکارڈ کی چیکنگ کی تو یہ ثابت ہوگیا کہ تھانیدار نے ہی یہ جعلی ڈیتھ سرٹیفکیٹ جمع کروایا تھا۔

مزید :

لاہور -