عیدالفطر 6 جولائی کو ہونے کا قوی امکان ہے : محکمہ موسمیات
ملتان (آئی این پی) محکمہ موسمیات کے ذرائع نے پاکستان میں عیدالفطر 6 جولائی بدھ کے روز ہونے کے بارے میںقوی امکان ظاہر کر دیاہے۔ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ رمضان المبارک 29 روز کا ہوگا ۔ 5 جولائی کو یکم شوال کے چاند کی عمر مقررہ دورانیہ سے زائد ہے اور بلوچستان کی ساحلی پٹی کے علاقوں میں چاند نظر آنے کا واضح امکان ہے۔