مفتی عبدالقوی نے میری زندگی تباہ کر دی : قندیل بلوچ

مفتی عبدالقوی نے میری زندگی تباہ کر دی : قندیل بلوچ
مفتی عبدالقوی نے میری زندگی تباہ کر دی : قندیل بلوچ

  

ملتان (آئی این پی) ماڈل و اداکارہ قندیل بلوچ نے کہا ہے کہ بعض لوگ روڑے اٹکا رہے ہیں لیکن قندیل کا سفر رکنے والا نہیں ہے۔ مفتی عبدالقوی کی وجہ سے میرے کیئر کو کافی نقصان پہنچا ہے لیکن میں نے بھی مفتی صاحت کو معاف کر دیا ہے۔

آئی این پی کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئےقندیل کو کہناتھاکہ میرا تعلق بلوچ فیملی سے ہے،ماہڑا سمیت جنوبی پنجاب کی تمام سرائیکی قوموں کا تعلق بلوچ فیملی سے ہی ہے۔ کوئی مجھے اپنے نام کے ساتھ بلوچ لگانے سے نہیں روک سکتا۔ انڈین ٹی وی کے پروگرام بگ باس میں شرکت کیلئے درخواست مسترد نہیں ہوئی ، قندیل نے ابھی بہت آگے جانا ہے۔

 ماڈل و اداکارہ قندیل بلوچ نے کہا کہ مفتی عبدالقوی جو کہتے رہیں ساری دنیا کو پتہ ہے کون سچ ہے اور کون جھوٹ بول رہا ہے۔ مفتی صاحب کا معاملہ ختم کر دیا ہے ۔ میرا یہ فیلڈ نہیں ہے ، مجھے فیلڈ میں کام کرنا ہی اچھا ہے۔ عید پر ملتان آﺅں گی، مجھے ملتان آنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔

مزید :

ملتان -