ایک وفاقی وزیر ہمیں گالیاں دے کر چلا جاتا ہے، حکومت عید پر لوڈشیڈنگ نہ کرے: نثار کھوڑو

ایک وفاقی وزیر ہمیں گالیاں دے کر چلا جاتا ہے، حکومت عید پر لوڈشیڈنگ نہ کرے: ...
ایک وفاقی وزیر ہمیں گالیاں دے کر چلا جاتا ہے، حکومت عید پر لوڈشیڈنگ نہ کرے: نثار کھوڑو

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ کے سینئر صوبائی وزیر نثار کھوڑو نے حکومت کو عید پر لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایک وفاقی وزیر کراچی آتا ہے اور ہمیں گالیاں دے کر چلا جاتا ہے ، ایک وفاقی وزیر ہمیں چور کہہ کر چلا جاتا ہے حالانکہ حکومت کو دن میں تارے دکھانا ہمیں بھی آتا ہے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے 490 ارب روپے سرکلر ڈیٹ کی مد میں ادائیگی کرکے کہا کہ اب لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی لیکن موجودہ حکومت تین سال میں بھی بجلی نہ دے سکی۔کراچی میں پانی کا بحران بجلی نہ ہونے کی وجہ سے ہے حکومتی دعووں کے باوجود رمضان میں لوڈشیڈنگ ہورہی ہے جبکہ سحری اور افطاری میں بھی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔

انہوں ے کہا کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کے معاملے پر شہروں کی بات سننے والا تو کوئی نہ کوئی ہوتا ہے لیکن دیہاتوں کی آواز سننے والا کوئی نہیں ہوتا ۔ نثار کھوڑو نے وفاق کو عید پر لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ وفاق کو وارننگ دے رہا ہوں کہ عید پر لوڈشیڈنگ نہ کرے۔

مزید :

کراچی -اہم خبریں -