پاکستان کی شوبز اور میڈیا انڈسٹری میں کام کرنیوالا کون کتنی تنخواہ لیتا ہے ، آپ بھی جانئے

پاکستان کی شوبز اور میڈیا انڈسٹری میں کام کرنیوالا کون کتنی تنخواہ لیتا ہے ، ...
پاکستان کی شوبز اور میڈیا انڈسٹری میں کام کرنیوالا کون کتنی تنخواہ لیتا ہے ، آپ بھی جانئے

  

اہور (مانیٹرنگ ڈیسک) میڈیا اور شوبز کی چکاچوند ہر کسی کو اپنی جانب کھینچتی ہے اور اس شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد بہت سارے پیسے بھی کماتے ہیں لیکن کون سا اداکار، اداکارہ یا پھر نیوز اینکر و صحافی کتنے پیسے کماتا ہے اس بارے میں کم لوگ ہی جانتے ہیں۔ بھارتی اداکار و اداکاراﺅں کی ماہانہ کمائی کی تفصیلات تو سامنے آتی ہی رہتی ہیں لیکن اب پاکستان سے تعلق رکھنے والے اداکار، اداکاراﺅں، نیوز اینکرز اور صحافیوں کی ماہانہ کمائی کی تفصیلات بھی منظرعام پر آ گئی ہیں۔

معروف بھارتی بے باک اداکارہ جو شہرت کی بلندیوں پر پہنچ کر ’لاپتہ‘ ہوگئی،تفصیلات کیلئے یہاں کلک کریں۔

معروف سلیبریٹی وقار ذکاءنے اپنی ایک ویڈیو میں یہ تمام تفصیلات بتائی ہیں اور ان کے مطابق اس وقت مرد اداکاروں میں سب سے زیادہ کمانے والے فواد خان ہیں جو ایک اشتہار میں کام کرنے کیلئے کم از کم ڈیڑھ کروڑ اور زیادہ سے زیادہ 3 کروڑ روپے لیتے ہیں۔ دوسرے نمبر پر اداکار و گلوکار علی ظفر اور گلوکار عاطف اسلم ہیں جو ایک اشتہار میں کام کرنے کیلئے 80 لاکھ روپے معاوضہ لیتے ہیں۔ تیسرے نمبر پر حمزہ علی عباسی کا نمبر آتا ہے جو ایک اشتہار میں کام کرنے کیلئے 50 لاکھ روپے معاوضہ لیتے ہیں۔

قندیل نے پشاور کے درزی سے ’علیحدگی‘کی شرمناک وجہ بتا دی،تفصیلات کیلئے یہاں کلک کریں۔

اداکاراﺅں میں پہلے نمبر پر ماحرہ خان اور ماہ نور بلوچ آتی ہیں جو بالترتیب ایک اشتہار میں کام کرنے کیلئے ایک کروڑ 20 یا 30 لاکھ روپے اور ایک کروڑ روپے لیتی ہیں جبکہ دوسرے نمبر پر مہوش حیات ہیں جو 40 لاکھ روپے میں ایک اشتہار میں کام کرنے پر رضامندی ہوتی ہیں۔ اس فہرست میں تیسرا نمبر آتا ہے ماورہ حسین کا جو ایک اشتہار میں کام کرنے کیلئے 25 لاکھ روپے وصول کرتی ہیں۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ یہ تفصیلات صرف اور صرف اشتہارات کیلئے وصول کئے جانے والے معاوضے کی ہے اور فلموں، ڈراموں یا پھر کسی اور تقریب کیلئے وصول کیا جانے والا معاوضہ اس سے کہیںبڑھ کر ہے۔

بظاہر معصوم نظر آنے والی یہ نوجوان پاکستانی لڑکی دراصل کون خطرناک ترین شخصیت ہے؟جان کر آپ کے بھی پیروں تلے زمین نکل جائے گی،تفصیلات کیلئے یہاں کلک کریں۔

اسی طرح ٹاک شوز کے میزبان بھی کسی سے کم نہیں ہیں اور بھارتی معاوضہ حاصل کرنے کے علاوہ دیگر سہولیات بھی چینل سے وصول کرتے ہیں۔ اس فہرست میں پہلا نمبر معروف صحافی کامران خان اور شاہد مسعود ہیں جو ماہانہ 45 لاکھ روپے تنخواہ وصول کرتے ہیں جبکہ گاڑی سمیت دیگر سہولیات الگ سے ملتی ہیں۔ دوسرے نمبر پر وسیم بادامی ہیں جو 35 لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ لیتے ہیں اور گاڑی سمیت دیگر سہولیات الگ سے ملتی ہیں۔ تیسرے نمبر پر مبشر لقمان ہیں جن میں بارے میںبتایا گیا ہے کہ وہ ماہانہ 20 لاکھ روپے وصول کرتے ہیں اور ایک گاڑی اور بزنس کلاس کی ٹکٹ الگ سے ہے۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں

گلوکاروں میں سب سے زیادہ پیسے کمانے والے راحت فتح علی خان ہیں جو صرف ایک کنسرٹ کا ایک کروڑ روپیہ وصول کرتے ہیں اور اس کے علاوہ سفری اخراجات اور رہن سہن کے اخراجات الگ سے ہیں جبکہ ان کے ساتھ موجود بینڈ کے افراد کی تعداد زیادہ ہونے کے باعث دیگر اخراجات بھی بہت زیادہ ہوتے ہیں۔ دوسرے نمبر پر عاطف اسلم ہیں جو ایک کنسرٹ کے 90 لاکھ سے ایک کروڑ روپے وصول کرتے ہیں ۔ تیسرا نمبر علی ظفر کا ہے جو ایک کنسرٹ میں پرفارم کرنے کیلئے 70 لاکھ روپے وصول کرتے ہیں جبکہ ٹکٹ، سفری اخراجات اور رہن سہن کے اخراجات الگ سے ہیں ۔ یہ تمام تفصیلات گلوکاروں کو ملنے والے پیسوں کی ہے جبکہ ان کے ساتھ موجودبینڈ کے دیگر افراد کے اخراجات اور معاوضہ الگ سے ہوتا ہے۔ کنسرٹ کے علاوہ اشتہارات اور ڈراموں کے گانوں کیلئے بھی الگ سے پیسے وصول کئے جاتے ہیں۔

اپنی محبوبہ کی شرمناک ویڈیو بنا کر دنیا کو دکھانے والے آدمی کے ساتھ وہ کام ہو گیا جس کا وہ حق دار تھا، یہاں کلک کریں۔

مارننگ شوز کے ہوسٹ بھی کسی سے کم نہیں ہیں اگرچہ انہیں روز صبح صبح اٹھ کر شو کرنے کیلئے آنا پڑتا ہے لیکن اس کے بدلے میں انہیں بھاری معاوضہ بھی ملتا ہے۔ وقار ذکاءکے مطابق اس شبہ میں سب سے زیادہ پیسے کمانے والے ڈاکٹر عامر لیاقت ہیں جو 45 لاکھ روپے تنخواہ وصول کرتے ہیں اور دیگر سہولیات بھی ملتی ہیں جبکہ یہ اپنے پروگرام کے دوران چلنے والے اشتہارات میں سے حصہ بھی لیتے ہیں۔ دوسرے نمبر پر ندا یاسر ہیں جو 25 لاکھ روپے ماہانہ کماتی ہیں جبکہ دیگر سہولیات الگ سے ہیں۔ تیسرے نمبر پر ساحر لودھی ہیں جو مارننگ شو کرنے کیلئے ماہانہ 20 لاکھ روپے تنخواہ لیتے ہیں۔

Highest Paid Celebrities of Pakistan (2016) by BilalAhmad125

مزید :

تفریح -