دشمن عناصر سرگرم، عید پر دہشتگردی کا خطرہ سکیورٹی الرٹ جاری

دشمن عناصر سرگرم، عید پر دہشتگردی کا خطرہ سکیورٹی الرٹ جاری
دشمن عناصر سرگرم، عید پر دہشتگردی کا خطرہ سکیورٹی الرٹ جاری

  

لاہور (صباح نیوز ) حساس اداروں نے عید کے موقع پر فیصل آباد سمیت پنجاب بھر میں سیکیورٹی الرٹ جاری کر دیا۔ حساس اداروں نے عید کے موقع پر دہشت گردوں کی جانب سے مذموم کارروائیاں کرنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ پاک افغان سرحد پر کشیدہ صورتحال کا فائدہ اٹھانے کیلئے پاکستان دشمن عناصر سرگرم ہیں اور عیدالفطر کے موقع پر دہشتگردی کی وارداتوں کا امکان ہے ۔

حساس اداروں نے پنجاب بھر میں پولیس کو اطلاع کر دی۔ حساس اداروں کی جانب سے عید پر دہشگردی کے پیش نظر صوبہ بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ رکھنے کی سفارش کی گئی ہے۔ پاک افغان سرحد پر حالات کشیدہ ہونے کے باعث ان حملوں کا خطرہ ظاہر کیا گیا ہے۔ حساس اداروں نے صوبے بھر کے تمام پولیس افسران سی پی اوز اور آر پی اوز کو سکیورٹی اقدامات کرنے کیلئے خط لکھ دیا ہے۔ خط میں خدشے کا اظہار کیا گیا ہے کہ دہشت گرد گروپوں کی جانب سے حساس تنصیبات ، اہم شخصیات اور سکیورٹی اداروں پر حملے کیے جاسکتے ہیں۔

مزید :

لاہور -