قیدیوں کو آزادی دلانے کے بدلے بلیک میلنگ کرنیوالا جعلی کرنل پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

قیدیوں کو آزادی دلانے کے بدلے بلیک میلنگ کرنیوالا جعلی کرنل پولیس کے ہتھے ...
قیدیوں کو آزادی دلانے کے بدلے بلیک میلنگ کرنیوالا جعلی کرنل پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سوات (ویب ڈیسک)شدت پسندوں کو چھڑانے کا ڈرامہ اور پاکستان کی خفیہ ایجنسی کاکرنل بن کر گرفتار افراد کی رشتہ داروں سے جنسی درندگی اور رقم بٹورنے والا  ملزم پولیس کے ہتھے چڑھ گیا جس کے قبضے سے قبضے سے شراب کی بوتلیں اور فحش سی ڈیز برآمد کر لی گئیں۔ 

تفصیلات کے مطابق چار باغ کی شادی شدہ خاتون ’س‘ نے کانجو پولیس کو رپورٹ کی کہ کانجو ٹاﺅن شپ میں ایک شخص  خود کو آئی ایس آئی کا کرنل ظاہر کرتا ہے اور شدت پسند ی کے الزام میں قید میرے شوہر کو آزاد کرانے کا جھانسہ دے کر مجھے اپنے پاس بلایا اورشوہر کو آزادی دلانے کا جھانسہ دے کر جنسی زیادتی کا نشانہ بھی بنا ڈالا اور پیسے بھی کھاتارہا، لیکن پھر بھی میرے شوہر کو آزادی نہیں ملی لہٰذا ملزم کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔ 

درخواست کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خفیہ ایجنسی کے جعلی کرنل کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق ملزم خود کو آئی ایس آئی کا کرنل ظاہر کر کے قید شدت پسندوں کے رشتہ داروں کو جھانسہ دیکر جنسی تشدد کا نشانہ بناتا اور پیسے بٹورتا تھا ۔

مزید :

سوات -