امارات کے شہریوں کو بیرون ملک قومی لباس نہ پہننے کی ہدایت

امارات کے شہریوں کو بیرون ملک قومی لباس نہ پہننے کی ہدایت
امارات کے شہریوں کو بیرون ملک قومی لباس نہ پہننے کی ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی(ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات نے اپنے شہریوں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ بیرون ملک روایتی لباس کے استعمال سے اجتناب برتیں۔ یہ حکومتی ہدایات ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہیں، جب چندروز قبل ایک روایتی کپڑوں میں ملبوس ایک اماراتی شہری کو امریکی ریاست اوہائیوں میں دہشت گردی کے خوف سے ہتھکڑیاں لگا دی گئی تھی، تاہم بعد میں پولیس نے اس اماراتی شہری سے معذرت کر لی تھی۔ اماراتی وزارت برائے خارجہ کے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا گیا ہے کہ اپنی حفاظت کے لیے روایتی عرب لباس سے اجتناب ضروری ہے۔

مزید :

عرب دنیا -