سونے کی فی تولہ قیمت میں 399 روپے کا اضافہ ، 53 ہزار 33 روپے کا 12 گرام ہوگیا

سونے کی فی تولہ قیمت میں 399 روپے کا اضافہ ، 53 ہزار 33 روپے کا 12 گرام ہوگیا
سونے کی فی تولہ قیمت میں 399 روپے کا اضافہ ، 53 ہزار 33 روپے کا 12 گرام ہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں ہونے والے اضافے کے باعث پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 399 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پیر کے روز عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 1352 ڈالر ہوگئی ہے جس کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمتوں میں اچانک اضافہ ہوا ہے ۔ پاکستان میں پیر کے روز سونے کی قیمت میں 399 روپے فی تولہ اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 52 ہزار 634 روپے سے بڑھ کر 53 ہزار 33 روپے فی تولہ ہوگیا ہے۔
علاوہ ازیں پاکستان میں چاندی کی قیمت میں بھی 15 روپے کا اضافہ ہوا ہے اور ایک تولہ چاندی 781 روپے سے بڑھ کر 796 روپے فی تولہ ہوگئی ہے۔

مزید :

بزنس -