سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان ، کے ایس ای 100 انڈیکس میں 183 پوائنٹس کا اضافہ

سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان ، کے ایس ای 100 انڈیکس میں 183 پوائنٹس کا اضافہ
سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان ، کے ایس ای 100 انڈیکس میں 183 پوائنٹس کا اضافہ

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کاروباری ہفتے کے پہلے اور آخری روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے اور کے ایس ای 100 انڈیکس میں 183 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 2 روزہ چھٹی کے بعد پاکستان سٹاک ایکسچینج صرف ایک دن کیلئے کھلی ہے جس کے بعد عید کی چھٹیوں کے سلسلے میں منگل سے اتوار تک بند رہے گی ۔ آج ہونے والے کاروبار میں کے ایس ای 100 انڈیکس میں 183 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد انڈیکس 37 ہزار 967 پوائنٹس پر پہنچ کر بند ہوا ہے ۔

پیر کو ہونے والے کاروبار میں مجموعی طور پر 8 کروڑ 82 لاکھ 32 ہزار 150 شیئرز کا کاروبار ہوا جن کی ٹریڈنگ ویلیو 6 ارب 48 کروڑ 69 لاکھ 11 ہزار 652 روپے رہی ہے ۔

مزید :

بزنس -