اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 40 پیسے کا اضافہ، 105 روپے 60 پیسے کا ہوگیا

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 40 پیسے کا اضافہ، 105 روپے 60 پیسے کا ہوگیا
اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 40 پیسے کا اضافہ، 105 روپے 60 پیسے کا ہوگیا

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کی اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمتوں کو پر لگ گئے ہیں اور ایک امریکی ڈالر کی قیمت میں 40 پیسے کا اضافہ ہوگیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پیر کے روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 40 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد ایک ڈالر 105 روپے 60 پیسے کا فروخت ہوا جبکہ انٹربینک مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا ہے۔

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 10 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ایک ڈالر 104 روپے 93 پیسے کا فروخت ہوتا رہا ہے ۔واضح رہے کہ کاروبار کے حوالے سے آج آخری دن تھا جس کے بعد بینک اور کاروباری مراکز عید کی چھٹیوں کیلئے بند ہوجائیں گے اور اتوار تک مسلسل بند ہی رہیں گے ۔

مزید :

بزنس -