پانچ جولائی قومی تاریخ کا سیاہ ترین دن، جمہوریت کیلئے قربانیاں دینے والوں کو سلام پیش کرتے ہیں: زرداری

پانچ جولائی قومی تاریخ کا سیاہ ترین دن، جمہوریت کیلئے قربانیاں دینے والوں کو ...
پانچ جولائی قومی تاریخ کا سیاہ ترین دن، جمہوریت کیلئے قربانیاں دینے والوں کو سلام پیش کرتے ہیں: زرداری

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پانچ جولائی ہماری قومی تاریخ کا ایک سیاہ ترین دن ہے جب ایک ڈکٹیٹر نے منتخب وزیراعظم کا تختہ الٹا اور پھانسی پر لٹکایا۔ آج کے روز جمہوریت کیلئے قربانیاں دینے والوں کو سلام پیش کرتے ہیں ۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

میڈیا رپورٹس کے مطابق آصف علی زرداری نے کہا کہ پانچ جولائی کا روز قوم کیلئے بھیانک دن ہے کیونکہ اس روز ایک ڈکٹیٹر نے منتخب وزیراعظم کا تختہ الٹا اور پھر پھانسی پر لٹکایا۔ اسی روز آئین کا حلیہ بگاڑ دیا گیا اور ریاستی اداروں کی تباہی کا عمل شروع ہوا۔ سابق صدر نے کہا کہ 5 جولائی کو ہی ڈکٹیٹر نے جہاد کو نجی بنا دیا اور ملک پر جہادی ایجنڈا مسط کر دیا اور سرحدوں کے باہر سیکیورٹی پالیسیاں، مقاصد کے حصول کیلئے جہاد کو استعمال کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مذہبی انتہاءپسندی اور وہ سیکیورٹی مقاصد آج بھی قوم کا پیچھا کر رہے ہیں۔ ڈکٹیٹر، عوام کے حقوق، آزادی کو غصب کرنے والوں کو سزا ملنی چاہئے ۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں

انہوں نے کہا کہ جمہوری اقدار کیلئے جدوجہد کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور جمہوریت کیلئے قربانیاں دینے والوں کو سلام پیش کرتے ہیں کیونکہ یہ لوگ ہمارے ہیرو، ہیروئنیں ہیں۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -