عمران خان بلاول کو کنٹینر پر بٹھانے سے پہلے سرے محل کے بارے میں ضرور پوچھ لیں :چوہدری نثار

عمران خان بلاول کو کنٹینر پر بٹھانے سے پہلے سرے محل کے بارے میں ضرور پوچھ لیں ...
عمران خان بلاول کو کنٹینر پر بٹھانے سے پہلے سرے محل کے بارے میں ضرور پوچھ لیں :چوہدری نثار

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارنے کہا ہے کہ امجد صابری کے قا تلوں اور اویس علی شاہ کے اغوا کاروں کا سراغ لگا کر دم لیں گے ۔ان کا کہنا ہے کہ عمرا ن خان بلاول کو کنٹینر پر بٹھانے سے پہلے سرے محل کے بارے میں ضرور پوچھ لیں ۔اسلام آباد میں میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان روز مسلم لیگ ن سو اثاثوں کی تفصیلات پوچھتے ہیں تو بلاول بھٹو سے برطانیہ اور امریکہ میں جائیداد کا بھی پوچھ لیں ۔ان کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو اپنے اثاثے ڈکلیئر کر دیں تو مسئلہ ہی حل ہو جائے گا ۔چوہدری نثار نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے پہلے این آر او کے ذریعے مشرف سے تمام کیسز ختم کرانے کی کوشش کی ،سپریم کورٹ آڑے آیا تو اپنی مرضی کا چیئر مین نیب لے کر آگئے ۔انہوں نے کہا کہ آصف زرداری پانچ سال صدر رہے لیکن ایک دن بھی اپنے اثاثے ظاہر نہیں کیے ۔ان کا کہنا تھا کہ صرف چیخ و پکار اور ڈرامائی انداز سے تقریر کرنے سے مسائل حل نہیں ہونگے ۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ فیملی ٹری کی تصدیق کے لیے دو دن میں 2لاکھ سے زائد ایس ایم ایس موصول ہوئے ،تصدیق کے عمل میں 5ہزار کے قریب مشتبہ افراد کی نشاندہی ہوئی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ قومی سلامتی کا مسئلہ ہے جعلی شناختی کارڈ والوں تک ضرور پہنچیں گے ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -