”ٹیسٹ سیریز پاکستانی بلے بازوں کا کڑا امتحان ہے“سوئنگ کے سلطان نے کیخلاف انگلینڈ کو فیورٹ قرار دیدیا

”ٹیسٹ سیریز پاکستانی بلے بازوں کا کڑا امتحان ہے“سوئنگ کے سلطان نے کیخلاف ...
”ٹیسٹ سیریز پاکستانی بلے بازوں کا کڑا امتحان ہے“سوئنگ کے سلطان نے کیخلاف انگلینڈ کو فیورٹ قرار دیدیا

  

کراچی(نیوز ڈیسک) سوئنگ کے بادشاہ اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز میں میزبان ٹیم کو فیورٹ قرار دے دیا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز پاکستانی بلے بازوں کا کڑا امتحان ہے۔ پاکستان کے پاس صرف 2 تجربہ کار بیٹسمین یونس خان اور مصباح الحق ہیں ان حالات میں انگلینڈ کی بولنگ کے سامنے ہر مرتبہ 350 رنز بنانا بھی آسان نہیں ہوگا، پاکستانی بلے بازوں کو دفاعی پالیسی اختیار کرنے کے بجائے جارحانہ کھیل پیش کرنا ہوگا۔وسیم اکرم نے کہا کہ پاکستان کے پاس بولنگ میں بھی بڑی ورائٹی موجود ہے، پاکستان کو دو لیفٹ آرم اور ایک رائٹ آرم فاسٹ بولر کے ساتھ میدان میں اترنا ہوگا جب کہ یہ سیریز یاسر شاہ کی صلاحیتوں کا بھی امتحان ہو گی اگر لیگ سپنر فٹ ہوئے تو اپنی ٹیم کے لئے اہم مہرہ ثابت ہوں گے۔محمد عامر کے حوالے سے وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ محمد عامر کے پاس رفتار اور مہارت تو ہے لیکن انہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کے بعد سے صرف ون ڈے اور ٹی 20 میچز کھیلے ہیں، 5 دن کی کرکٹ بالکل ہی مختلف گیم ہے اس لئے ان کی واپسی بھی آسان نہیں ہوگی۔

مزید :

کھیل -