ملک بھر کے ریلوے ملازمین اور پنشنرز عید سے پہلے تنخواہوں اور پنشنز کیلئے خوار ہوگئے: بنکوں پر لمبی قطاریں

ملک بھر کے ریلوے ملازمین اور پنشنرز عید سے پہلے تنخواہوں اور پنشنز کیلئے ...
ملک بھر کے ریلوے ملازمین اور پنشنرز عید سے پہلے تنخواہوں اور پنشنز کیلئے خوار ہوگئے: بنکوں پر لمبی قطاریں

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ملک بھر کے ریلوے ملازمین اور پنشنرز عید سے پہلے تنخواہوں اور پنشن کیلئے خوار ہوگئے ہیں۔ پاکستان ریلوے کے اس وقت ملک بھر میں 88ہزار ملازمین اور ایک لاکھ بیس ہزار سے زائد پنشنرز ہیں۔

چینل 92کے مطابق ریلوے ملازمین کو تنخواہوں میں ادائیگی میں تاخیر کی وجہ ریلوے انتظامیہ کا پے رول بروقت نہ بنانا تھا جس کی وجہ سے پیر کو بھی ریلوے ہیڈ کوارٹرز اور بنکوں کے باہر ہزاروں افراد خوار ہوتے رہے اور ان کو کنٹرول کرنے کیلئے پولیس اہلکار طلب کرنا پڑے۔شدیدگرمی کی وجہ سے کئی معمر پنشنرز بے ہوش ہوگئے جن کو ہسپتال لے جایا گیا۔

مزید :

قومی -