پاکستان نے ڈھاکہ حملے میں ملوث ہونے کے حوالے سے بھارتی الزامات کی سخت الفاظ میں تردید کردی

پاکستان نے ڈھاکہ حملے میں ملوث ہونے کے حوالے سے بھارتی الزامات کی سخت الفاظ ...
پاکستان نے ڈھاکہ حملے میں ملوث ہونے کے حوالے سے بھارتی الزامات کی سخت الفاظ میں تردید کردی

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان نے ڈھاکہ حملے میں ملوث ہونے کے بھارتی الزامات کی سخت الفاظ میں تردید کی ہے ۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیشی حکومت کے مشیر گوہر رضوی بھی الزامات کی نفی کر چکے ہیں ،ان الزامات لگانے سے بھارتی بد نیتی ظاہر ہو گئی ہے ۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے ڈھاکہ میں دہشت گردی کے واقعے کے حوالے سے بھارتی میڈیا کی طرف سے بنگلہ دیشی مشیر گوہر رضوی کے جاری کردہ بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی میڈیا میں اس حوالے سے خبریں افسوسناک اور غیرذمہ دارانہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش کے مشیر برائے بین الاقوامی امور گوہر رضوی کا بیان بھارتی الزامات کی نفی کرتا ہے، پاکستان پر الزام عائد کرنے سے بھارتی بدنیتی ثابت ہو گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ گوہر رضوی نے گزشتہ روز بنگلہ دیش میں پاکستانی ہائی کمشنر سے رابطہ کیا، گوہر رضوی نے بتایا کہ بھارتی میڈیا میں ان سے منسوب بیان جھوٹا ہے۔ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان ڈھاکہ حملے کی شدید مذمت کرتا ہے، پاکستان گوہر رضوی کی طرف سے بروقت وضاحت کو سراہتا ہے، پاکستان بنگلہ دیش کی حکومت اور عوام کے ساتھ ہے اور متاثرہ افراد سے ہمدردی کا اظہار کرتا ہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -