کوئٹہ: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس کا سب انسپکٹر جاں بحق
کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک) کوئٹہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے پولیس کے ایک سب انسپکٹر کو قتل کر دیا۔ ملزمان واقعہ کے بعد فرار ہو گئے۔ چینل 92کے مطابق نامعلوم افراد نے سب انسپکٹر پر فائرنگ چمن ریلوے پھاٹک کے قریب کی۔ فائرنگ کے بعد لوگوں میں بھگدڑ مچ گئی ۔پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔