’ان عہدوں پر صرف سعودی شہریوں کو ہی نوکری ملے گی‘ عید سے پہلے سعودی حکومت نے غیر ملکیوں پر بجلی گرادی، کمپنیوں کو سخت ہدایات جاری کردیں

’ان عہدوں پر صرف سعودی شہریوں کو ہی نوکری ملے گی‘ عید سے پہلے سعودی حکومت نے ...
’ان عہدوں پر صرف سعودی شہریوں کو ہی نوکری ملے گی‘ عید سے پہلے سعودی حکومت نے غیر ملکیوں پر بجلی گرادی، کمپنیوں کو سخت ہدایات جاری کردیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں کام کرنے والی غیر ملکی کمپنیوں کو عید سے عین پہلے ایک نیا حکمنامہ جاری کر دیا گیا ہے جس میں واضح حکم دیا گیا ہے کہ اعلیٰ عہدوں پر صرف اور صرف سعودی شہریوں کو تعینات کیا جائے۔
عریبین بزنس کی رپورٹ کے مطابق سعودی حکومت نے گزشتہ ماہ اعلان کیا تھا کہ اب غیر ملکی سرمایہ کار مملکت میں ریٹیل اور ہول سیل کا روبار کی 100 فیصد ملکیت حاصل کرسکتے ہیں۔ اس سے پہلے غیر ملکی سرمایہ کار زیادہ سے زیادہ 75فیصد ملکیت حاصل کرسکتے تھے۔ تاہم، عرب نیوز کی ایک رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ قانون میں تبدیلی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے 100فیصد ملکیت حاصل کرنے کے خواہشمند غیر ملکیوں کو اب یہ شرط بھی پوری کرنا ہوگی کہ اعلیٰ عہدوں پر صرف سعودی شہریوں کو تعینات کیا جائے گا، اور اس شرط کو پورا کئے بغیر انہیں آپریٹنگ لائسنس نہیں ملے گا۔

رواں برس کے آخر تک سعودی عرب میں نیا بادشاہ لانے کی تیاریاں شروع، متحدہ عرب امارات بھی میدان میں آگیا، اب تخت کون سنبھالے گا؟ عرب اخبار کے دعوے نے دنیا کو حیران کردیا
اس کے علاوہ یہ شرط بھی عائد کی گئی ہے کہ کمپنیاں ہر سال اپنے سعودی ملازمین میں سے کم از کم 30 فیصدکو ٹریننگ فراہم کریں گی۔ یہ کمپنیاں جو بھی مصنوعات تیار کریں گی ان میں سے کم از کم 30 فیصد کا سعودی عرب میں تیار کیا جانا ضروری ہوگا۔ گزشتہ ماہ سعودیت کی پالیسی میں متعارف کروائی جانے والی اصلاحات میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ سعودی شہریوں کے لئے پہلے سے مخصوص کوٹہ کے علاوہ ان کی اوسط تنخواہ اور سعودی خواتین کے لئے مزید ملازمتوں جیسے عوامل کو بھی اس پالیسی کا حصہ بنایا جائے گا۔

مزید :

عرب دنیا -