نثار کے الزامات جھوٹ کا پلندہ ہیں، شریف فیملی کی منی لانڈرنگ نہیں چھپا سکتے: قمر زمان کائرہ

نثار کے الزامات جھوٹ کا پلندہ ہیں، شریف فیملی کی منی لانڈرنگ نہیں چھپا سکتے: ...
نثار کے الزامات جھوٹ کا پلندہ ہیں، شریف فیملی کی منی لانڈرنگ نہیں چھپا سکتے: قمر زمان کائرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ وزیرداخلہ چوددھری نثار کے الزامات جھوٹ کا پلندہ نہیں ۔ یہ الزامات پہلے ہی عدالتوں میں جھوٹ ثابت ہو چکے ہیں۔ ان الزامات سے وہ شریف خاندان کی منی لانڈرنگ نہیں چھپا سکتے۔
وزیر داخلہ چودری نثار کے پیپلز پارٹی پر الزامات پر اپنے ردعمل میں قمر کائرہ نے کہا کہ چودھری نثار الزامات کی بجائے ثبوت لائیں۔ وہ وزیراعظم سے متعلق حقائق کا جواب دیں۔ محض بیان بازی سے وزیراعظم بننے کا خواب پورا نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ نثار اپنے وزیر خزانہ کے اس بیان حلفی کا بھی بتا دیں جس میں انہوں نے شریف خاندان کی منی لانڈرنگ کا اعتراف کیا تھا۔

مزید :

قومی -