’ان کو ایک ایک کرکے نشانہ بناﺅ‘ القاعدہ نے بھارت میں موجود کارکنوں کو ایسی ہدایات جاری کردیں کہ بھارتی سکیورٹی اداروں کی نیندیں اُڑگئیں، حکمت عملی ایسی کہ بچنا ناممکن ہوگیا

’ان کو ایک ایک کرکے نشانہ بناﺅ‘ القاعدہ نے بھارت میں موجود کارکنوں کو ایسی ...
’ان کو ایک ایک کرکے نشانہ بناﺅ‘ القاعدہ نے بھارت میں موجود کارکنوں کو ایسی ہدایات جاری کردیں کہ بھارتی سکیورٹی اداروں کی نیندیں اُڑگئیں، حکمت عملی ایسی کہ بچنا ناممکن ہوگیا

  

نئی دلی (مانیٹرنگ ڈیسک) شدت پسند تنظیم القاعدہ کی جانب سے گزشتہ سال یہ اعلان سامنے آیا تھا کہ یہ بنگلہ دیش سے ہوتی ہوئی بھارت کو نشانہ بنائے گی، اور لگتا ہے کہ بھارت کے لئے یہ پریشان کن گھڑی آن پہنچی ہے۔

ہفتہ کے روز بنگلہ دیشی دارالحکومت میں دہشت گردی کا خوفناک حملہ کی گیا جس میں 20 افراد ہلاک ہوگئے۔ اس بھیانک حملے کے اگلے ہی روز القاعدہ کی جانب سے بھارت میں حملوں سے متعلق اعلان سامنے آگیا۔ اخبار ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق القاعدہ برصغیر کے سربراہ عاصم عمر کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا ہے جس میں القاعدہ کے بھارت میں موجود ہمدردوں اور حمایتیوں کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ اٹھ کھڑے ہوں اور یورپ میں ہونے والی دہشت گردی کی طرز پر بھارت میں بھی انفرادی حملے شروع کردیں۔

سانحہ ڈھاکہ:وہ ایک ایک کر کے سب کو قتل کررہے ہیں،شاید میں زندہ نہ لوٹ سکوں ،بیٹی کا باپ کو آخری فون

رپورٹ کے مطابق القاعدہ اور داعش گزشتہ دو سال سے بھارت میں جنگجوﺅں کی بھرتی کر رہی ہیں اوراب اس بیان کے سامنے آنے پر بھارتی انٹیلی جنس اداروں کے سامنے یہ خوفناک سوال کھڑا ہے کہ انفرادی طور پر حملے کرنے والوں کو کیسے روکا جائے۔ اخبار کا کہنا ہے کہ انسداد دہشتگردی سے متعلقہ ایک اہم افسر کا کہنا تھا کہ صورتحال بہت گھمبیر ہے کیونکہ اگر یورپ میں ہونے والی دہشت گردی کی طرز پر بھارت میں بھی انفرادی حملے شروع ہوگئے تو انہیں روکنا ناممکن ہو گا۔

بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ القاعدہ بھارت میں انفرادی حملوں کو نئی حکمت عملی کے طور پر متعارف کروانے کی کوشش کررہی ہے کیونکہ انفرادی حملہ کرنے والوں کے بارے میں بروقت معلومات حاصل کرنا اور انہیں روکنا تقریباً ناممکن ہے، جیسا کہ امریکی شہر اورلینڈو میں حملہ کرنے والے دہشتگرد عمر متین کے ارادوں کے بارے میں امریکی ایجنسیوں کو خبر تک نہ تھی۔

واضح رہے کہ پاکستان پر ہروقت جھوٹے الزامات لگانے والے بھارت کی اپنی ایجنسیاں اور حکام یہ تسلیم کر چکے ہیں کہ القاعدہ برصغیر کے سربراہ عاصم عمر، جس کا اصل نام ثناءالحق ہے، کا تعلق بھارتی ریاست اترپردیش سے ہے۔ اسے 2014ءمیں القاعدہ کے سربراہ ایمن الزواہری نے القاعدہ برصغیر کا سربراہ مقرر کیا تھا۔

مزید :

بین الاقوامی -