دوران پرواز جھٹکے لگنے سے گھبراہٹ میں پاکستانی شہری کے منہ سے ایک ایسا لفظ نکل گیا کہ برطانیہ میں پکڑ کر جیل میں ڈال دیا گیا، ایسا کیا کہا تھا؟ تفصیلات جان کر کسی بھی مسلمان کو غصہ آجائے

دوران پرواز جھٹکے لگنے سے گھبراہٹ میں پاکستانی شہری کے منہ سے ایک ایسا لفظ ...
دوران پرواز جھٹکے لگنے سے گھبراہٹ میں پاکستانی شہری کے منہ سے ایک ایسا لفظ نکل گیا کہ برطانیہ میں پکڑ کر جیل میں ڈال دیا گیا، ایسا کیا کہا تھا؟ تفصیلات جان کر کسی بھی مسلمان کو غصہ آجائے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) دبئی سے برمنگھم جانے والی ایمریٹس ایئرلائنز کے مسافر طیارے کو دوران پرواز جھٹکے لگنے کے باعث جہاز میں سوار ایک پاکستانی مسافر کے منہ سے ایسے الفاظ نکل گئے کہ برطانوی پولیس نے اسے پکڑ کر جیل میں ڈال دیا۔برطانوی اخبار ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق 38سالہ شہراز سرور گزشتہ دنوں برمنگھم جا رہا تھا کہ راستے میں طیارے نے ہچکولے لینا شروع کر دیئے جس پر شہراز کے منہ سے ”اللہ اکبر“ نکل گیا۔اس پر جہاز میں موجود مسافروں میں کھلبلی مچ گئی اور وہ شہراز کو دہشت گرد سمجھنے لگے۔ برمنگھم ایئرپورٹ پر اترتے ہی اسے گرفتار کرکے عدالت میں پیش کر دیا گیا جہاں سے اسے 10ہفتے قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔شہراز برطانیہ میں روزگار کے لیے مقیم ہے اور گزشتہ دنوں وہ اپنی والدہ کے انتقال پر پاکستان واپس آیا تھا۔ واپسی پر اس نے جہاز میں نماز بھی پڑھی اور بعد ازاں جہاز کے ہچکولے لینے پر اللہ اکبر کہنااس کا جرم قرار دے دیا گیا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -