نثار ہم سے ٹکرانے کا خیال دل سے نکال دیں،نواز شریف ہوا کا ایک جھونکا بھی برداشت نہیں کر سکیں گے:مولا بخش چانڈیو

نثار ہم سے ٹکرانے کا خیال دل سے نکال دیں،نواز شریف ہوا کا ایک جھونکا بھی ...
نثار ہم سے ٹکرانے کا خیال دل سے نکال دیں،نواز شریف ہوا کا ایک جھونکا بھی برداشت نہیں کر سکیں گے:مولا بخش چانڈیو

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ وزیر داخلہ چودھری نثار ہم سے ٹکرانے کا خیال دل سے نکال دیں ۔ اگر ہم سے الجھو گئے تو چین سے نہیں بیٹھو گے۔نواز شریف ہم سے بگاڑ کر ہوا کا ایک جھونکا بھی برداشت نہیں کر سکیں گے۔

کراچی میں ایک افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ چودھری نثار نے خود ہی مان لیا کہ بلاول ملک کے سب سے نوجوان لیڈر ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاناما لیکس پر حکومت کو نہیں چھوڑینگے۔اب یہ حکمران پھنس گئے ہیں ان کو واپسی کا راستہ نہیں دینگے۔پہلے چودھری نثار اپنے لیڈر کو وطن واپس تو لائیں اس کے بعد کوئی اور بات کریں ۔ انہوں نے کہا کہ معلوم نہیں چودھری نثار کس کے کہنے پر اپنی ہی حکومت کیخلاف صف بندی کر رہے ہیں۔

مزید :

قومی -