پنجاب میں مون سون بارشوں سے سیلاب کے ممکنہ خدشے کے پیش نظر ریسکیو اداروں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا

پنجاب میں مون سون بارشوں سے سیلاب کے ممکنہ خدشے کے پیش نظر ریسکیو اداروں کو ...
پنجاب میں مون سون بارشوں سے سیلاب کے ممکنہ خدشے کے پیش نظر ریسکیو اداروں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب میں مون سون سیلاب کے ممکنہ خدشے کے پیش نظر ریسکیو اداروں کو کو ہائی الرٹ کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجینسی سروسز بریگیڈیئر ریٹائرڈ ارشد ضیاءنے ریسکیو اکیڈمی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب کی ممکنہ صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ بہتر کارکردگی کے لئے اہلکاروں کو دریائے جہلم سمیت دیگر اہم مقامات پر فرضی مشقیں بھی کروا دی گئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ عید الفطر کے موقع پر بھی ریسکیو اہلکار ہائی الرٹ رہیں گے اور پرہجوم عید گاہوں، مساجد اور امام بارگاہوں سمیت دیگر اہم مقامات پر خصوصی ڈیوٹی دیں گے۔ان کا کہناتھا کہ صوبے کے تمام اضلاع میں مون سون کی بارشوں کی پیش نظر 7480اہلکار ضروری سازو سامان کے ساتھ تیار ہیں ۔

مزید :

ماحولیات -