ومبلڈن : سرینا ولیمز، سمونا ہیلپ ، سیم کیورے کی پیشقدمی جاری: کوارٹر فائینل میں پہنچ گئے، ثانیہ مرزا کی بھی جیت

ومبلڈن : سرینا ولیمز، سمونا ہیلپ ، سیم کیورے کی پیشقدمی جاری: کوارٹر فائینل ...
ومبلڈن : سرینا ولیمز، سمونا ہیلپ ، سیم کیورے کی پیشقدمی جاری: کوارٹر فائینل میں پہنچ گئے، ثانیہ مرزا کی بھی جیت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(نیوز ڈیسک) ومبلڈن میں سرینا ولیمز ، سمونا ہیلپ ، سیم کیورے کی پیشقدمی جاری ہے ۔ ان کھلاڑیوں نے کوارٹر فائنل میں اپنی نشستیں بک کرا لیں۔ یارو سلاوا شویدا نے لوسی سفا رووا کو 6.2اور 6.4،رومانیہ کی عالمی نمبر پانچ سمونا ہیلپ نے امریکہ کی میڈیسن کیز کو ایک سخت مقابلے کے بعد 6.7,6.4اور 6.3سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں نشست  بک کرا لی۔مردوں کے میچ میں امریکی سیم کیورے نے فرانس کے نیکولس ماہٹ کو سٹریٹ سیٹس میں 6.4,7.6اور 6.4سے شکست دیدی۔لیڈیز ڈبلز کے تیسرے راونڈکے ایک میچ میں بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اور سوئس سٹار مارٹینا ہنگس کی جوڑی نے فتح سمیٹ لی۔عالمی نمبر ون سرینا ولیمز نے سٹریٹ سیٹس میں کزنیٹسوا کو شکست دیکر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔

مزید :

کھیل -