رینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، ٹارگٹ کلر اور 2 بھتہ خوروں سمیت 10 افراد گرفتار

رینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، ٹارگٹ کلر اور 2 بھتہ خوروں سمیت 10 ...
رینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، ٹارگٹ کلر اور 2 بھتہ خوروں سمیت 10 افراد گرفتار

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں سنیپ چیکنگ کے دوران ٹارگٹ کلر اور 2 بھتہ خوروں سمیت 10 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عیدالفطر کے قریب آتے ہی رینجرز نے شہر بھر میں سنیپ چیکنگ سخت کر دی ہے اور گلشن اقبال، لیاقت آباد اور لیاری سمیت مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران زبردستی فطرہ جمع کرنے والے 2 ملزموں سمیت 10 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار افراد میں سیاسی جماعت کے عسکری ونگ کا ایک ٹارگٹ کلر اور 2 بھتہ خور بھی شامل ہیں۔ ملزموں کے قبضے سے اسلحہ اور فطرے کی پرچیاں بھی برآمد کر لی گئی ہیں۔

مزید :

کراچی -